11 نومبر 2014 - 06:11
مسقط ميں سہ فریقی ایٹمی مذاکرات کا اختتام

اسلامی جمہوریۂ ایران اور امریکہ کے وزراء خارجہ اور یورپی یونین کی نمائندہ کے درمیان عمان کے دارالحکومت مسقط میں سہ فریقی مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران اور امریکہ کے وزراء خارجہ اور یورپی یونین کی نمائندہ کے درمیان عمان کے دارالحکومت مسقط میں سہ فریقی مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرین اشٹین کے درمیان، سہ فریقی ایٹمی مذاکرات چار مرحلے ميں اتوار اور پیر کو مسقط میں بند دروازوں کے پیچھے انجام پائے جس میں یورینئم کی افزودگی اور پابندیاں ختم کئےجانے کے مسئلے پر تبادلۂ خیال انجام پایا ۔ آج منگل کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات مسقط ميں محمد جواد ظریف اور کیتھرین اشٹین کے درمیان انجام پائيں گے جس میں سہ فریقی مذاکرات کے نتائج اور تازہ ترین صورتحال اور پیشرفت کے بارے میں گروپ پانچ جمع ایک کے دیگر ممبران کو آگاہ کیا جائيگا۔ محمد جواد ظریف نے کل اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ آخرکار ہمیں  پیشرفت حاصل ہوگی۔ ایران کی مذاکراتی ٹیم میں سید عباس عراقچي، مجید تخت روانچی ،حمید بعیدی نژاد اور ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲